Khalafat o Malookiat par aitrazat ka Tajzia

PKR400.00
In stock
SKU
Khalafat o Malookiat par aitrazat ka Tajzia

Title:  Khalafat o Malookiat par aitrazat ka Tajzia

نام:خلافت و ملوکیت پر اعتراضات کا تجزیہ

Author: Justic (R) Ghulam Ali

 Publisher: Islamic Publications

Card  Binding :

Dimensions: 5.5 x 8.5

Pages:   477

Price: 400

Weight: 0.5 kgs

موضوع تفصیل وضاحت

’’خلافت وملوکیت‘‘ کے فاضل مصنف نے اپنے استدلال کو محکم ومؤکّد کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ ایک ایک بات کے حق میں متعدد کتابوں کے حوالے حاشیے میں درج کر دیے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ان کتابوں میں سے ہر ایک کی عبارت یا اس کا لفظی ترجمہ الگ الگ دینا ممکن نہ تھا۔ اس لیے انہوں نے سب کا ایک مشترک مفہوم وخلاصہ اپنی کتاب کے متن میں بیان کر دیا ہے۔ مخالفین نے اس طرزِ تلخیص پر بھی اس غلط اعتراض کی گنجائش پیدا کر لی ہے کہ ’’خلافت وملوکیت‘‘ میں منقولہ مواد اصل مراجع کے مطابق نہیں ہے۔ مصنف نے اپنی حد تک ایسے اعتراضات کا سدِّ باب کرنے کے لیے حتی الوسع یہ کوشش کی ہے کہ ایک مقام پر ایک سے زائد حوالے نہ دے اور حوالہ عربی یا فارسی کتاب سے ہو تو متن مع ترجمہ درج کریں۔ ہر کتاب کے مطبع، مقامِ اشاعت اور سنِ طباعت کا بھی حوالہ دے دیا ہے، تاکہ ہر شخص ہر بات کی بآسانی تحقیق کر سکے، البتہ کتبِ حدیث وشروحِ حدیث کے حوالے دیتے ہوئے میں نے کتب وابواب کا عنوان دیا ہے، تاکہ ہر صاحبِ علم مطلوبہ حدیث ہر ایڈیشن میں خود نکال کر دیکھ سکے اور وہ خاص ایڈیشن نہ تلاش کرتا پھرے جو میرے سامنے تھا۔

a lighthouse